کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں پیر کے دن میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.283 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 11,381 رہی۔ سب سے زیادہ سود ے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.579بلین روپے رہی۔جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.848بلینروپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.416بلین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 823.022 ملین رو پے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 545.028ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 389.227 ملین روپے رہی۔