ماسٹر چنگان موٹرز کا کوہ پیماہ محمد  علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی معروف آٹو موبائل کمپنی ماسٹر چنگان موٹرز نے اپنی پک اپ M9 کو شیرپا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ ماسٹر گروپ نے پاکستان کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے اور محمد علی سدپارہ نے ایک عام آدمی کی تعریف کو واضح کیا ہے۔ سدپارہ وہ واحد پاکستانی ہیں جس نے دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کیا۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے (جس میں اٹلی کے الپائنسٹ سائمن مورو شامل ہیں) جس نے 2016ء میں موسم سرما میں پہلی بار نانگا پربت کو سر کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن