محنت مزدوری کرکے روزگار کمانا انبیاء کی سنت ہے۔ محمد اشرف قادری

کراچی(نیوز رپورٹر)قادری اینڈ قریشی فائونڈیشن کے بانی چیئر مین حاجی محمد اشرف قادری نے خود کفیل روزگار پروگرام کے تحت سائیٹ ایریا میں صنعتی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سسٹم کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں ہم معاشرہ میں ہاتھ پھیلانے کے بجائے ہاتھوں میں ہنر دیکر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرکے خوشحال زندگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرناچاہتے ہیں حاجی اشرف قادری نے کہا کہ قادری اینڈ قریشی فائونڈیشن خود کفیل پروگرام کے ذریعے لوگوں میں بے روزگار ،بھوک،افلاس اور غربت کے خاتمے کیلئے اپنے وسائل اور بساط کے ساتھ مصروف عمل ہیں ہمارا نعرہ ہے کہ سوچ بدلے گی تو لوگ بدلیں گے اور جب عوام بدلے گی تو ملک بدلے گا ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا حاجی محمد اشرف قادری نے مزید کہا کہ  محنت مزدوری کرکے روزگار کمانا انبیاء کی سنت ہے اسلام میں اپنے ہاتھوں سے محنت مزوری کرنے کی بڑی اہمیت ہے ہم غیر ہنر مند افراد کو نا صرف کام سیکھا رہے ہیں بلکہ کام سیکھانے کے دوران معقول رقم بھی دیں گے تاکہ وہ دل لگا کر کام سیکھیں اس سلسلے میں ہم باعزت روزگار فراہمی کیلئے چھوٹے بڑے صنعتی یوٹس کراچی،لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ میں قائم کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی یونٹ لگانے کا پروگرام جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مانگنے کے بجائے روزگار کما کر معمولات زندگی چلائے اور اسی سلسلے کی کڑی آج کا یہ عظیم الشان خود کفیل روزگار پروگرام کے تحت صنعتی یونٹ کا افتتاح ہے۔

ای پیپر دی نیشن