لاہور( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول سمگل کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کے کیس میں سیکرٹری پٹرولیم نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ عدالت نے تمام مقدمات یکجا کرنیکا حکم دیدیا اور قرار دیا کہ درخواست گزار ڈیٹا جمع کروائیں۔ ڈیٹا جمع نہ کروانے والوں کی درخواستیں خارج کردی جائیں گی۔