لاہور(نامہ نگار)کرونا وائرس سے وفات پانیوالے آئی جی ریٹائرڈ ناصر خان درانی کوایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ ڈیفنس فیز7قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،آئی جی پنجاب انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر ایڈیشنل آئی جی مظہر فاروق،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،سابق آئی جی شعیب دستگیر،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی ،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا،ڈی آئی ڈی آئی جی طارق عباس و دیگرنے شرکت کی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ادا کی گئی۔ چاق و چوبند دستے نے قبر کو سلامی دی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔غلام محمود ڈوگر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی انتہائی پروفیشنل اور منجھے ہوئے افسر ہونے کیساتھ ساتھ بہت شفیق اور نفیس انسان تھے۔
سابق آئی جی ناصر درانی سپر د خاک‘ نماز جنازہ میں گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
Apr 21, 2021