افغانستان: کارروائیاں،حملے، 10اہلکار، 6 جنگجو ہلاک، 28 قیدی رہا

کابل (شِنہوا) افغان فورسز کی جنوبی صوبہ ہلمند میں خصوصی کارروائی،6 عسکریت پسند ہلاک جبکہ طالبان کے ایک حراستی مرکز سے28 افراد کو رہا کرلیاگیا۔ ادھر طالبان نے بدخشان کے شہر زیبک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا، جسے افغان سکیورٹی فورسز نے دوبارہ واگزار کروایا، طالبان کی کارروائی 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔صوبہ ہرات کے ضلع غوریان میں پولیس ہیڈکوارٹر اور عوامی بغاوت فورس کی چوکی کے قریب طالبان نے بارود سے بھری کار کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی جسے فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ادھر وزارت دفاع نے گزشتہ روز تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان نیشنل آرمی کے کمانڈوز نے ہلمند کے موسی قلعہ ضلع کے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کر کہ فوجی مطلوبہ اہداف کے قریب پہنچے تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں 6 عسکریت پسند مارے گئے۔بیان کے مطابق رہا کیے گئے افراد کو فوجی کیمپ منتقل کرنے کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔طالبان عسکریت پسند گروپ نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...