نومسلم لڑکی کی پسند کی شادی‘ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) کراچی میں لاڑکانہ کی رہائشی نو مسلم لڑکی آرتی عرف عائشہ کی جانب سے نوجوان محمد فواد سے پسند کی شادی کرنے سے قبل ان کے والد کی جانب سے ان کے اغوا کے متعلق دائر کردہ مقدمے کی سماعت تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی جہاں پولیس کی جانب سے مقدمے کو سی کلاس میں خارج کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کی جبکہ لڑکی کے والد ڈاکٹر ناموں مل کے وکیل کی جانب سے انہیں سننے کا موقعہ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن