کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فریقین کوآئندہ سماعت پردلائل مکمل کرنے کرنے کی ہدایت کردی۔منگل کو درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالتِ عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہری شہریت رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا، جبکہ اس سلسلے میں مجھے الیکشن کمیشن کا جواب ملا نہ ہی وزیراعلیٰ کا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل دے دیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پتے پر ٹی سی ایس کر دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیں اور مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
وزیر علیٰ سندھ نااہلی کیس ،فریقین کوآئندہ سماعت پردلائل مکمل کرنے کی ہدایت
Apr 21, 2021