میاں چنوں(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) میاں چنوں کے علاقہ بورا چوک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے جرمانہ کرنے پر سبزی فروشوں کا مجسٹریٹ کے خلاف احتجاج، اس دوران عاطف نامی سبزی فروش پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا اور احتجاج کرتا رہا،احتجاج کے دوران دُکانداروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو سبزی فروشوں عاطف اور عامر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
جرمانہ کرنے پر سبزی فروش مجسٹریٹ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا،پولیس نے گرفتار کرلیا
Apr 21, 2021