سکھر (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی آپس کی دوریاں موجودہ حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں۔ اگر ہم نہ بیٹھے اور مل کر نہ چلے تو یہ حکومت جو ملک میں تباہی مچا رہی ہے اس کے ہم بھی ذمہ دار ہونگے۔ مجھے مسلم لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے اور ناراضگیاں زیادہ دیر لے کر نہیں چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تو حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں لیکن عوام کا خون چوسنے والی اس حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 32 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسی بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی۔
اپوزیشن کی دوریاں حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں: خورشید شاہ
Apr 21, 2021