ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی 20 میں اپنے 2000رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 60 رنز درکار ہیں جسکے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کیخلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیزترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔بابراعظم اب تک 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں،محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہونگے جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے۔