پاکستان کیخلاف بھارت کی خا نہ جنگی کی  مذموم پراپیگنڈامہم

Apr 21, 2021

اسلام آباد(این این آئی)بھارت نے تشدد کے چند ایک واقعات کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف ایک مذموم پروپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایسے چند ایک واقعات کا حوالہ دے کر جو امریکہ اور فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی رونما ہوتے رہتے ہیںیہ غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو خانہ جنگی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی کابھارت کا خواب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ پاکستانی عوام اپنے ملک کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ ہیںاور انھیں ناکام بنانے کیلئے مکمل طورپر متحد ہیں۔

مزیدخبریں