خون خوارکتے کابچے پرحملہ ، زخمی حالت میں اسپتال داخل

Apr 21, 2021

نواب شاہ(بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)  پالتوکتے نے 13سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالہ خون خوار کتے کے حملہ میں 13 سالہ دلبر زرداری شدید زخمی ہوگیا بچے کی آنکھیں متاثر ہوئیں جسے علاج کیلئے پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئی واڈ میں داخل کرادیاگیاہے تفصیلات کے مطابق سرہاڑی کے قریب نواحی گاوں چودہری صدیق پنجابی میں گھر سے دکان پر چیز لینے کے لئے نکلنے والے بچہ پر گاوں کے وڈیرے کے پالتو  کتے کے حملہ میں بچے کی دونوں آنکھیں اور گال شدید زخمی ہوئے ،سرہاری رورل ہیلتھ سینٹر عملہ نے زخمی بچے کو آپریشن کیلئے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا،  ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دے کرآپریشن کے لئے آنکھوں کے وارڈ میںمنتقل کردیا ،زخمی دلبر زرداری کے بھائی آمجد زرداری کے مطابق واقعہ سرہاڑی کے قریب نواحی گاوْں چوہدری صدیق پنجابی میں اسوقت پیش آیا جب میرا بھائی گھر سے چیز لینے نکلا راستے میں  وڈیرے رسول بخش زرداری کے پالتو کتے نے حملہ کردیا زخمی بھائی کو علاج کے لئے اسپتال لائے ہیں  ڈاکٹرز نے بھائی دلبر زرداری کو آپریشن کیلئے وارڈ میں منتقل کیا ہے آج آپریشن ہوگا امجد زرداری نے میڈیا کو بتایا ڈاکٹرز کا کہنا ہے دلبرزرداری کی دائیں آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں