خانیوال: آئس نشہ تعلیمی اداروں میں پہنچ گیا، نئی نسل کامستقبل تاریک

خانیوال (نمائندہ خصوصی) خانیوال کے تعلیمی اداروں میں آنے والی نسل آئس نشہ میں مبتلا ہونے لگی جبکہ پولیس بااثر منشیات فروشوں  کے سامنے بے بس ہے خانیوال کے مختلف علاقوں میں جاری منشیات فروشی کا دھندہ اب سرکاری تعلیمی اداروں میں پہنچ چکا ہے۔بیکریوں پر چھٹی کے بعد طالبعلم آئس نشہ استعمال کرنے میں مصروف جس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ملک و قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک ہونے لگا ۔ شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ آئس نشہ کی فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن