اسلام آباد (خبر نگار) امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے آذربائیجان کے سفیرعلی علیزادہ نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔ معزز مہمان نے امن مشقوں کے انعقاد کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر پاکستان بالخصوص پاک بحریہ کی تعریف کی۔