مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی: شیری رحمان

Apr 21, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف بحران ہے۔ سوائے کرسی بچانے کے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے۔ نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت، حکومتی اتحادی آج جائیں یا کل، بیان میں انہوں نے کہا ان کے پاس تو بجٹ پاس کرنے کے لئے بھی نمبرز پورے نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں