کراچی ( نیوزرپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار مصطفی کمال نے کہا کہ کرپشن کی نہ کوئی انڈسٹری لگائی میرا کردار سب کے سامنے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 31 کوکن کالونی، بلدیہ ٹاؤن 05 نمبر، یوسی 34 میں ہزارہ برادری اور بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 31 کے الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سو بستر کا کارڈیک ہسپتال بنایا، اسٹیڈیم اور بس ٹرمینل، درجنوں پارکس بنا کر دیئے۔ لیکن افسوس پچھلے دس سال میں سب کچھ تباہ کردیا گیا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے۔ میں این اے 249 کی ایک نشست سے پورے پاکستان کا مقدمہ لڑوں گا، اور بلدیہ کو پورے پاکستان کے لیے ماڈل بنا کر پیش کروں گا۔