جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود آف سیکھم نے لاہور واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری سے ملک میںسنگین صورتحال ہے ۔اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ لاہور واقعہ کے متعلق ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے افسوس کی بات ہے کہ احتجاج کے نام پر پارلیمنٹ کا گھیرائو کرنے والے اور پی ٹی وی پر قبضہ اور اسکے عملے کو یرغمال بنانے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں دریںا ثناء مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی وائس چیئرمین میجر حسن سردار نے کہا ہے حکمرانوں نے ختم نبوت و ناموس رسالت جیسے اہم ایشو پر ماضی میں بطور اپوزیشن جماعت سیاست کی اور اب بھی تحفظ ناموس رسالت جیسے اہم معاملے کو سیاست کی نذر کرنا چاہتے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارا ایمانی و مذہبی فریضہ ہے۔
حکمرانوں کی ناتجربہ کاری سے ملکی صورتحال سنگین ہے:رانا آصف،حسن سردار
Apr 21, 2021