شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انتقامی سیاست سے اپوزیشن کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ضمانت پر بھی حکومت کے کہنے پر ڈراما رچایا گیا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے غربت و تنگ دستی اور مہنگائی نے عام آدمی کے اوسان خطاء کردیئے ہیں ، رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح دگنی ہوچکی ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں ملک میں اس وقت تک معاشی و سیاسی استحکام نہیں آسکتا جب تک عمران خان اور اسکی کابینہ کو گھر رخصت نہیں کیا جاتا صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ پر تشدد واقعات حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہوئے ۔لاہور واقعہ اور احتجاج کو پرتشدد بنانے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
انتقامی سیاست سے اپوزیشن کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا: طارق محمود ڈوگر
Apr 21, 2021