مانگے تانگے کی حکومت خود ہی زمین بوس ہونے والی ہے: نعمان شہزاد

Apr 21, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یوسی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اپنی صفوں میں ہی دڑار پڑ چکی ہے مانگے تانگے کے لوگوں سے بننے والی حکومت خود ہی زمین بوس ہونے والی ہے (ن) لیگ اب موجودہ حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیلئے میدان عمل میں آئی تو ہماری ہلکی سی احتجاجی جنبش گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا ثابت ہو گی، خیالی جنت میں رہنے والی تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کے دعوئوں کے مطابق ساری دنیا سے سرمایہ آ سکا اور نہ ہی قرضوں سے چھٹکارے کے دعوے وفا ہو سکے ہیں ، حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معاشی سرگرمیاں محدود ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں