شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن ، مہنگائی ،بیروزگاری ،زبان درازی ،اعلانات میںریکارڈقائم کرچکے ہیںمگر اب وزراء کی تبدیلی کا اعزاز بھی انہوںنے اپنے نام کرلیا عمران خان کامیابی سے قبل جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں میںجس مافیاز کی باتیں کرتے تھے آج وہ اس کے گرد گھومتے ہیں اور ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے ملک اورقوم کیلئے کچھ نہیں کیابلکہ اپنا دور اقتدار یوٹرنوں میں ہی گزار دیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہحکمرانوں نے ملک کو فسادات کی آگ میں جھونکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، انہوں نے کہا حساس مسئلے کو ہینڈل کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی، پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں بھی گستاخی کا ایک معاملہ بین الاقوامی سطح پر پیش آیا مگر ہم نے احتجاج کرنے والوں کے گولیا ں نہیں برسائیں۔ اس موقع پر مرزا فہیم بیگ ودیگربھی موجودتھے۔
عمران خان یوٹرن ، مہنگائی ،بیروزگاری کے ریکارڈقائم کرچکے :منیر قمر واہگہ
Apr 21, 2021