اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے حال ہی میں بھارتی کپتان وہرات کوہلی سے ون ڈے کے بہترین بیٹسمین کی پوزیشن چھینی ہے۔پاکستانی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران وہرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ بھی چھیننے کے قریب ہیں ۔اگر وہ اپنے دورہ زمبابوے کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مزید 60 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے ۔ اس وقت یہ ریکارڈ بھارت کے وہرات کوہلی کے پاس ہے ۔یاد رہے کہ حال ہی میں بابر اعظم وہرات کوہلی سے ون ڈے کے ٹاپ بیٹسمین کی پوزیشن چھین چکے ہیں اور اگر وہ دورہ زمبابوے کے دوران( جس کا غالب امکان ہے )ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ساٹھ رنز بنا لیتے ہیں تو یہ حال ہی کوہلی کو ان کی دوسری بڑی شکست ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیزترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔بابراعظم اب تک 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں،محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کا آغاز آج 21 اپریل بروز بدھ سے ہورہا ہے ۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
بابر اعظم زمبابوے سیریز میں کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھیننے کے قریب
Apr 21, 2021