گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے جی ڈی اے افسران کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شرو ع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسران کو معیاری میٹریل کے استعمال اور بروقت کام مکمل کرانے کی ہدائت کردی اس دوران جی ڈی اے افسران نے ماڈل ٹائون شاہرات کی تعمیرو ترقی ،پارک کے گردونواح خوبصورت گرین بیلٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے افسران کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہا جی ڈی اے کی حدود میں شامل ماڈل ٹائون کی تزین وآرائش کے کام کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس دوران ماڈل ٹائون کو شہر کی خوبصورت ہائوسنگ سوسائٹی بنائیں گے پارک ،گلیوں ،شاہرات کی تزین وآرائش کی جائے گی۔