گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رہنما چیئرمین یونین کونسل خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا ملک کی تعمیر وترقی کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے رمضان المبارک کے مقدس اور برکتوں کے مہینے میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے رمضان بازاروں میں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی معیاری اشیا خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کا مرس عمر اشرف مغل، صدر پاور لومز ایسوسی ایشن عمر دراز خان، مک ظہیرالحق سابق صدر چیمبر، شیخ ندیم اکرام، میاں سلیم، ضیا اللہ عرفانی، خواجہ انوار احمد ،ریٹائرڈ ائیر کموڈور غلام قادر لودھی، اطہار خان شیروانی ودیگر نے کلیم اللہ خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔