منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک دھبہ ہے،امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک دھبہ ہے۔ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا معاملہ، امریکی جیوری کے تاریخی فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جارج فلوئیڈ کی موت دن کی روشنی میں قتل ہے، عدالتی فیصلے سے ہمیں بھی سکون پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیسنگ اور کریمنل جسٹس سسٹم میں موجود نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، یہ بحیثیت امریکی متحد ہونے کا وقت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منظم نسل پرستی پوری قوم کی روح پر ایک بدنما داغ ہے، امریکی صدر نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو ٹیلی فون بھی کیا.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...