وزیر خارجہ آج ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کریں گے

Apr 21, 2021 | 14:04

ویب ڈیسک

تہران: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورے پر ایران میں موجود ہیں جہاں وہ آج تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تہران کے صدارتی محل میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کر یں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ ایران کی پارلیمنٹ کا دورہ کرینگے جہاں وہ پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرسے ملاقات کرینگے۔شاہ محمود قریشی پاکستانی سفارتخانے کا بھی دور ہ کریں گے اور پاکستانی برادری کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شام کو اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے وفود کی سطح پر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تعاون مزید مستحکم بنانے پر مذاکرات کرینگے۔فریقین سرحد پر تجارتی مراکز کھولنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔

مزیدخبریں