راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بنچ نے سانحہ مری کیس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے استفسار کیا کہ مری کا ماسٹر پلان ابھی تک تیار کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت عالیہ نے مری سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل بروز جمعہ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے سوال کیا کہ مری کا ماسٹر پلان اب تک کیوں نہیں بنا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مئوقف اختیار کیا کہ ماسٹر پلان لوکل گورنمنٹ راولپنڈی نے بنانا ہے اس پر کام جاری ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مری میں ہر کوئی جاتا ہے پہاڑ کاٹ کر تعمیرات شروع کر دیتا ہے۔
سانحہ مری کیس، ماسٹر پلان ابھی تک تیار کیوں نہیں کیا گیا: ہائیکورٹ برہم
Apr 21, 2022