لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت ابھی تک خطرے میں ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، خاتون رکن وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔