ہزارہ صوبہ سمیت تمام قومی مفاد کے بل فلور پر لائیں گیِ: مرتضٰی جاوید عباسی


 اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا ہے ہمارے لیے عوام پہلے ہیں۔ عہدے اور مناصب کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہزارہ صوبہ کا بل جس کو تین سال سے دیمک چاٹ رہی ہے۔ اس سمیت تمام قومی مفاد کے بل فلور پر لائیں گے۔ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے ان تھک جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان، صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...