بیٹے پر تشدد‘ ایس ایچ او تھانہ ٹبہ نے ہمیں ہراساں کرناشروع کردیا‘رضوانہ بی بی

Apr 21, 2022


ٹبہ سلطانپور (سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر) میرے بیٹے پر تشدداورجھوٹے مقدمات کا اندراج کرنے والے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور نے محکمانہ اورعدالتی کاروائی سے بچنے کے لیے ہمیں حراساں کرناشروع کردیا بیوہ خاتون رضوانہ بی بی نے بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے عرفان پر تشدد اور جھوٹے مقدمات کا اندراج کرنے والے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور ظہور احمد چھینہ نے ہمیں ہراساں کرنے لگ گیا مخالفین سے جھوٹی درخواست دلوا کر ہمارے گھر پولیس بھیج دی ہے اور ہمیں آج کے لیے تھانے پابند کروا لیا ہے اگر کسی نے ہمیں انصاف نہ دیا تو ہم فیملی سمیت خود کشی کر لیں گے جس کی ذمہ دار محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران ہوں گے۔
  عمران نیازی اور حواری اقتدار چھن جانے کے غم میں جو باتیں کر رہے 

مزیدخبریں