ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان پولیس کی سرپرستی میں آئے روز غنڈہ عناصر کی گلگشت میں فائرنگ کرکے تاجر طاہر، زاہدکارپوریشن کے مالک اور سکیورٹی گارڈ کو فائر مارکر زخمی کرنے کی پرزورمذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران گلگشت کے زیراہتمام باٹا چوک پر احتجاجی مظاہرہ سے آل پاکستان انجمن تاجران وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ وہاڑی چوک پرہمارے تاجر بشیراحمد کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے نوسربازی کا پرچہ درج کرلیا جبکہ تاجربشیراحمد کو اسلحہ کے زور پر نامعلوم نے لوٹا تھا،اور ہمارے تاجر زکریا کے 61لاکھ روپے میں سے ٹائوٹ مافیا کے ساتھ مل کر DSPنیو ملتان SHOشاہ رکن عالم 50لاکھ زکریا کو واپس کئے بقایا رقم پولیس افسران کھا گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تاجروں کا مال برآمد کیا جائے۔