زکریا یونیورسٹی ‘ بزنس ایڈمنسٹریشن‘ بنکنگ اور کامرس میں آن لائن کلاسز شروع کرنیکی منظوری

Apr 21, 2022


ملتان(  خصوصی رپورٹر )زکریا یونیورسٹی:  بزنس ایڈمنسٹریشن، بنکنگ  اور کامرس   میں آن لائن فاصلاتی پروگرام میں کلاسیں شروع کرنے کی منظوری :بہاؤادین زکریا یونیورسٹی کی  فیکلٹی آف کامرس، لاء  اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کا اجلاس گزشتہ روز ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں  منعقد ہوا جس میں دفاتر میں نوکری کرنے والوں کے لیے  اعلی تعلیم کی سہولت کے لیے  فیکلٹی میں  مختلف شعبہ جات میں نئی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیکلٹی کے ڈائریکٹرز، چیئرمین اور سینئر پروفیسر نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں شعبہ بینکنگ اینڈ فنانس، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور کامرس کے مختلف پروگرام جس میں ایم بی اے ایچ آر ایم، ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس، سپلائی چینجمینجمنٹ ، ایم کام ا، ایم ایس سی اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور ایم فل کے پروگرامز کی آن لائن شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ان پروگرامز میں  ایڈمیشن عید کے فورا بعد ہونگے اور ان کی کلاسز ہفتے میں دو دن  ہفتہ اور اتوار کو ھوں گی جس میں %50 کلاسز آن لائن ہوں گی اور %50  ان کیمپس ہوں گی۔ میٹنگ میں ڈاکٹر حنیف اختر،  ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر آصف یاسین، ڈاکٹر حسن بچہ،  نعمان عباسی، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر ہما علی،  ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، ڈاکڑ مسعود، ڈاکڑ عاصم، ڈاکڑ احسن ، شاہد ندیم اور ڈاکٹر  صادق شاہد نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں