ملتان(سپیشل رپورٹر)اڑھائی سالہ بچی کو ماں سے چھین کر زبردستی باپ کا اپنے پاس رکھنے کا معاملہ۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کو بچی کو بازیاب کرا کے 28 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ملتان نے خراب مشروب فروخت کرنے والے مقامی سوئیٹ پیلس کے خلاف دس لاکھ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت ملتان نے خان پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزمان ہادی حسن، محمد اختر، وقاص رضا اور احسان اللہ کی ریمول آف کاشن کی درخواستیں منظور جبکہ عبداللہ خان وغیرہ سے متعلق ریفرنس میں سماعت ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے 10 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 25 اپریل تک ملتوی کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت ملتان نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے بوگس دستاویزات تیار کرکے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے ریفرنس میں تحصیل دار اور دو پٹواریوں کے خلاف ٹرائل کیس میں ایک گواہ کے بیان پر جرح کرتے ہوئے سماعت 17 مئی جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتوں اور تحصیل دار ملک سجاد حسین کی بریت کی درخواست پر سماعت وکیل کی استدعا پر 10 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔