اڈہ ذخیرہ(نامہ نگار)امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے یوم شہادت حضرت علی 21 رمضان پر ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کیا ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر دو سو سے زائد پولیس افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ضلع بھر میں 2 جلوس اور 10 مجالس منعقد کی جائیں گی مجالس اور جلوسوں میں داخلے کے لئے مخصوص راستے ہی استعمال کئے جائیں گے اور مجالس اور جلوس میں شرکت کرنے والے افرادکی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاشی لی جائے گی جلوس و مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گیڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔