کابینہ کے بیشتر ارکان  کے خلاف مقدمات  ہیں:رہنماپی ٹی آئی


دنیاپور ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنماؤں راؤ علی گوہر، چوہدری زاہد بشیر طور، ملک رفیق اعوان، میاں فخراقبال، راؤ اکرام، خواجہ اکمل صدیقی اور خواجہ محمد اشرف نے نئی کابینہ کی تشکیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے جو لوٹوں اور مختلف نظریات کی حامل جماعتوں کے غیر فطری اتحاد سے بنائی گئی ہے جبکہ جو کابینہ سامنے آئی ہے اس میں بیشتر ارکان کے خلاف ملکی عدالتوں میں سنگین مقدمات زیر التوا ہیں یہ شاید دنیا کی واحد کابینہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں ملزمان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کابینہ ملک کی بیرون دنیا جگ ہنسائی کا باعث بنے گی ۔

ای پیپر دی نیشن