خضدار ( نامہ نگار ) )بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے بلدیاتی امیدواراں کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت آغا شکیل احمد خضداری درانی ہائوس میں منعقد ہوا جس میں میونسپل کارپوریشن خضدار اور مختلف یونین کونسلوں سے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔اجلاس سے آغا شکیل احمد خضداری، میر محمد آصف جمالدینی، سردار عزیز محمد عمرانی، عبد اللہ ساسولی، اکرم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی انتخابات میں مخلص اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے امید کا اظہار کی کہ کارکنوں کی محنت کے بدولت متوقع بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے نامزد تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے خضدار میں عوامی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔اجلاس کے آخر میں آغا شکیل احمد خضداری کی قیادت میں رِیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔