بلدیاتی الیکشن میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑینگے:امداد حسین مری

نصیر آباد (نامہ نگار) ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے سینئر نائب صدرامداد حسین مری ،صوبائی کمیٹی کے ممبر حاجی نصیر احمد کھوسہ‘ زونل انچارج احمد حسین مینگل نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان صوبے بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی‘ کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑا جائیگا۔ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ انشاء اللہ جیت حق پرست متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کا مقدر بنے گی بلدیاتی نظام کا جمہوریت میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ اس نظام کے تحت منتخب نمائندے اپنے عوام کے مقامی سطح پر دیرینہ مسائل حل کرنے کے ساتھ بہترین طریقے سے اپنے غیور عوام کے خدمت کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن