شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے گھروں میں لے جانے والے عمران خان ، نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی ، پرویز مشرف سمیت تمام قومی مجرم ہے توشہ خانہ کی پالیسی کو ختم کر کے ایسی پالیسی بنائی جائیں کہ ریاست کو دیئے گئے تحفے ریاست کے پاس عوامی ملکیت کے طور پر رہیں میرا تحفہ میر ی مرضی کا بیان اخلاقی پستی کا عکاس ہے ماضی میں عمران خان دیگر ممالک کے سربراہان کی مثالیں اور پاکستان کے سربراہان پر توشہ خانہ سے تحفہ لے جانے پر شدید تنقید اور واویلا کرتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا وفود میں ریاض علوی ،فہد جمشید ،ظفر علی شاہ ،نصراللہ خان ،میاں خالد اور دیگر بھی موجود تھے اختر اقبال ڈا رنے کہاکہ عمران خان کا بیان اوروں کو نصیحت اور خود میاں وصیت کے مترادف ہے ۔