شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفا ن کھوکھر نے کہا ہے کہ فلاحی اداروں کی بھرپور جدوجہد اور جذبہ خدمت سراہے جانے لائق ہے ایسی این جی اوز جو نادار و مفلس افراد کی کفالت و اعانت کی خاطر کام کررہی ہیں وہ قابل تکریم ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر سطح پر انکا ساتھ بھی دیا جائے گا تاکہ یہ مزید فعال ہو کر عوامی خدمت کے امور سرانجام دے سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔