سابق حکمرانوں نے معیشت کوتباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا : جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر میاں جاویدلطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو آٹے ا ور چینی کی قیمتوںمیں ریلیف دے رہی ہیں اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیں اضافہ نہیں کیا گیا سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا مسلم لیگ ن کے رہنماء صفدر ساہی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میا ں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف ملک کے 3مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں سفارتی پاسپورٹ ان کا حق ہے عمران خان اور اس کی ٹیم نے انتقامی سیاست کر کے ملک کے سیاسی ماحول کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ عثمان بزدارکے استعفیٰ کو آئینی جواز بنا کر پنجاب میں آئینی بحران پیداکیا جا رہا ہے صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر پنجاب فور ی طور پر استعفیٰ دیں ۔

ای پیپر دی نیشن