میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں لیموں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ٗ ماہ مقدس میں سبزیاں شہریوں کی پہنچ سے باہر،، افطار کیلئے مشروبات میں استعمال ہونیوالا لیموں 5 سو روپے کلو ہو گیا،بازاروں میں سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت ہو رہی ہیں۔سبزی منڈی میں بھی کچھ سبزیوں کے ریٹ سرکاری نرخ سے مطابقت نہیں رکھتے، تاہم آڑھتی اور دوکاندار دعوی کرتے ہی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں پر ناجائز منافع نہیں کماتے دکاندار، آڑھتی، منڈی میں بھی بعض اشیاء مہنگی ہیں، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔