بہاول پور(کامرس رپورٹر) ماہ رمضان المبارک‘سبزیوں کی قیمتوں میں اتارچڑھائو رہا۔ ماہ رمضان المبارک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتارچڑھائو دیکھنے میں آیا پیاز پانچ کلو کی قیمت200 سے بڑھ کر 300 ‘آلو100 سے 150 روپے دھڑی‘ توری 250 سے 400 روپے دھڑی‘ لیموں 550 روپے کلو‘ پالک کاگٹھا50 روپے سے بڑھ کر250 روپے گٹھاہوگیا جبکہ بھنڈی کی قیمت 320 سے کم ہوکر120 روپے کلو‘ اور ٹماٹر 150 روپے کلو سے کم ہوکر60 روپے کلو ہوگیا اسی طرح مرغی کاگوشت345 روپے کلو‘ بڑاگوشت بغیرہڈی 700 روپے ہڈی سمیت 600 روپے جبکہ چھوٹا گوشت1350 ر وپے کلو رہا۔