پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار

کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت میں شامل جماعتوں کے مابین وزارتوں کی کشمکش کسی حد تک دور ہونے کے باوجود  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال نہ ہوسکااورکاروبار حصص میں مندی رہی،کے ایس ای100انڈیکس 390پوائنٹس کمی کے بعد 46000پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا،کاروباری حجم گزشتہ روز منگل کی نسبت2.78فیصد  زائدرہا۔مندی کے سبب  سرمایہ کاروں کے62ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے  صدرپاکستان کا منصب حاصل کرنے کی جدوجہد ،وفاقی حکومت سے تحفظات کے سبب بلاول بھٹو کا وزارت کا حلف نہ لینے  اورلندن روانگی سے بدھ کو بھی شیئرز مارکیٹ میںسرمایہ کار وں کا رویہ  محتاط رہادوسری جانب  آئی ایم ایف کی عالمی معیشت سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں سال2022میںپاکستا ن میںمہنگائی او ر بے روزگاری میں اضافہ کے حوالے سے پیش گوئی ،روپے کی قدر میںمسلسل کمی اور جاری کھاتوںکے خسارہ میں اضافہ کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔اگرچہ کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور ایک موقع پر انڈیکس253پوائنتس کی تیزی سے46586پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص حکومت میں شامل کئی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہونے کی اطلاعات نے سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچنے پر مجبور کردیا اورمارکیٹ مثبت سے منفی زون میںچلی گئی۔۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روزبدھ کو کاروبار کاآغاز تیزی کے ساتھ ہوالیکن حکومت میں شامل جماعتوں کی جانب سے من پسند وزارتوں اور دیگر اہم عہدوں کے حصول کی کشمکش نے سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری سے روک دیا اور انہوں نے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت شروع کردی جس سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس390.20پوائنٹس گر کر45943.16پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای30انڈیکس 172.54پوائنٹسگھٹکر 17690.16،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 230.55پوائنٹس کمیسے 31207.36پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 877.16پوائنٹس گھٹ کر74992.31پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمایہ کا حجم  62ارب19کروڑ65لاکھ75 ہزار334 روپے کم ہو کر76کھرب 61ارب30کروڑ 89لاکھ 19ہزار841 روپے ہوگیا۔ منگل کو مارکیٹ میںمجموعی طور پر 326کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میںسے 87کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاضافہ،218کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 21کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا۔منگل کومارکیٹ میں مجموعی طور پر23 کروڑ 49لاکھ97 ہزار430 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز منگلکو22 کروڑ 86لاکھ20 ہزار219 حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار کے دوران سینر جی کمپنی  پاکستان2کروڑ37لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ57لاکھ،غنی گلو ہول 1کروڑ47لاکھ،میپل لیف 1کروڑ24لاکھ، ٹیلی کارڈ 1 کروڑ5لاکھ،لوٹے کیمیکل95لاکھ،مٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ92لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام92لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھائو کے اعتبار سے نمایاںکولگیٹ پامولیو اورپریمئیم ٹیکسٹائلکے حصص کی قیمتوں میں ہوا جنکے بھائو49.99روپے اور52روپے بڑھ کر بالترتیب 2300روپے اور751روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی  انڈس موٹر کمپنی اوراسنوفی ایونٹس کے حصص  کے داموں میں رہی جن کے دام39.25روپے اور24.99روپے کمی سے بالترتیب1340.75روپے اور950روپے رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن