وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی  عمران خان سے  ملاقات 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چیف سیکرٹری شکیل قادر  نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی،ملاقات میں چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو حکومتی و ا نتظامی امور کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے تعمیر و ترقی کے جاریہ اور آمدہ منصو بہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیورو کریسی جو پہلے بھی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے تا ہم اس کی استعداد کار کومزید بہتر کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جاہیں.جس پر چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بیورو کریسی کی اہلیت کو بہتر بنانے کیلیئے ورکشاپس اور ٹریننگز کا ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے،وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو مزید ہدایت کی کہ اعلان کردہ نوے روزہ  روڈ میپ کا ہدف مکمل کرنے کے لیئے تمام محکمہ جات کو متعلقہ منصوبہ جات کی فزیبلٹی کی تیاری کا ٹاسک دیا جائے،جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی متعلقہ محکمہ جات مل بیٹھ کر تیاری کریں اور بجٹ کے علاوہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فنڈز  کے حوالے سے بھی ورکنگ مکمل کی جائے،وزیر اعظم نے آذاد جموں و کشمیر پولیس کے بین الصوبائی تبادلہ جات کے حوالے سے بھی چیف سیکر ٹری کو ہدایت کی،اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی اور اور پولٹیکل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم کرنل (ر) شجاع محمود بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن