اہم ملکی مسائل حل کرنے کیلئے ٹرن آراؤنڈ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

Apr 21, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملک کے اہم مسائل کو حل کرنے اور قلیل مدتی اور وسط مدتی اقدامات کے ذریعے ان کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹرن آراؤنڈ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.یہ فیصلہ  پہلے وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ممبران اور تمام سیکشنز کے سربراہان نے شرکت کی. اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات نے کہا کہ (ٹی آے سی )میں پاکستان بھر سے تمام سٹیک ہولڈرز کو مختصر مدت کے اقدامات کرکے معیشت کو شروع کرنے کے لیے مدعو کریں گے "وفاقی وزیر نے کہا کہ "کانفرنس* کا بنیادی مقصد ملک بھر سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے اور ملک کی معیشت کو جو بدقسمتی سے خراب حالت میں ہے، کو ٹریک پر لانے کے لیے ان کا ان پٹ لینا ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی نے وزیر کو بتایا کہ وہ کانفرنس منعقد کرنے سے پہلے  ان سے پلان شیئر کریں گے اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں