\اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان سے سوالات کر دیئے، انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں۔ امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی۔ قوم جاننا چاہتی ہے؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، جلسوں میں "ابسلوٹی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "ابسلوٹی ییس" کیوں کہا؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزارت داخلہ اور اس سے ذیلی محکموں سے متعلق بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرنے وزیر داخلہ کو وزارت اور ملکی داخلی سکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی سیکرٹری داخلہ نے وزارت میں جاری مختلف پراجیکٹس اورعوامی سہولت کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ملک میں پائیدار امن کے حوالے سے موثر اقدامات سے متعلق وزیر داخلہ کی حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وفاق اورصوبائی حکومتوں کے درمیان امن و امان کے حوالے سے کوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنے کی ہدایت وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کو مکمل تحفظ دیتا ہے۔
ثناء اﷲ
قوم جاننا چاہتی ہے امریکی عہد یدار سے عمران کی ملاقات سازش یا مداخلت رانا ثناء
Apr 21, 2022