اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغانستان اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مملکت برائے خا رجہ امور حنا ربا نی کھر نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات کے باعث تشویش ہے، پاکستان، افغانستان کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
حنا ربانی