حمزہ کی حلف  کیلئے درخواست‘ چیف جسٹس آج بطور اعتراض کیس سنیں گے 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے سے متعلق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائدکر دیا ہے تاہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی حمزہ شہباز کی درخواست پر بطور اعتراض کیس آج 21 اپریل کو سماعت کریں گے۔ حمزہ شہباز شریف کی طرف سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے یہ آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب فریق بنایا گیا ہے، حمزہ شہباز شریف کا موقف ہے کہ 16اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں،قانون کے مطابق گورنر نے وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا،گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بحران پیدا کر کے صوبے کے عوام کو مزید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچارکیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
حمزہ حلف 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...