جلسہ تحریک انصاف،ٹریفک پلان ترتیب، 660 سے زائد اہلکارتعینات


لاہور(نامہ نگار)گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ جلسے کے موقع پر 11 ڈی ایس پیز، 51 انسپکٹرز، 21 فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤن اور 4 ایمرجنسی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 660 سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ جلسے کے شرکاء گریٹر اقبال پارکنگ، موچی گیٹ، لاہور قلعہ کی بیک سائیڈ پر گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں رنگ روڈ کی دونوں اطراف پر بھی سنگل لین میں گاڑی پارک ہوسکیں گی۔شاہدرہ چوک، سگیاں چوک، بیگم کوٹ چوک اور کچہری چوک سے ہیوی و سلو موونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن ہوگی، شہری لاہور سے باہر جانے اور آنے کیلئے ایسٹرن بائی پاس، بابوصابو، ٹھوکر نیاز بیگ کو ترجیح دیں۔ ایمبولنسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے فوری راستہ خالی رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...