سندر (نامہ نگار) اے سی رائیونڈ میاں حامد رشید نے سندر رائیونڈ اور مانگامنڈی کے علاقہ میں ذخیرہ اندوزوں اور آٹے کی غیر قانونی فروخت کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فلور مل اور لوکل ٹریڈرز کا سرکاری کوٹہ کینسل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے فلور ملز کو سبسڈی دے کر گندم فراہم کی گئی تھی مگر ملز مالکان اور لوکل ٹریڈرز اس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹلوں پر فروخت کر رہے تھے۔